ہومتازہ ترینپشاور ہائیکورٹ کا دو افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا...

پشاور ہائیکورٹ کا دو افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم

پشاور (لارڈ میڈیا): پشاور ہائیکورٹ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر درخواست گزاروں کے کیس کا تعین کرے۔

عدالت نے کہا ہے کہ سید احسان اللہ صالحی اور سید منیر احمد قانونی ویزے پر پاکستان آئے اور اس وقت یہاں مقیم ہیں۔ ان کی فرانس میں آباد کاری کے لیے درخواستیں زیر غور ہیں اور فرانس کا سفارت خانہ ان کے کیسز کی توثیق کر چکا ہے۔

عدالت نے کہا کہ قانونی قیام کے باوجود درخواست گزاروں کو گرفتاری اور ملک بدری کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے وہ آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکتے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ حکومت 60 دن تک درخواست گزاروں کو گرفتار نہ کرے اور افغانستان ڈی پورٹ نہ کرے۔ اگر حکومت مقررہ وقت میں فیصلہ نہیں کر سکتی تو سیکرٹری وزارت داخلہ درخواست گزاروں کو عارضی اجازت نامہ جاری کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں