ہوماہم ترینجولائی میں ملکی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، وزیراعظم کا...

جولائی میں ملکی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملکی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس پر وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جولائی 2026ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.6 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی، جو کہ سال بہ سال 13 فیصد اور ماہ بہ ماہ 4.5 فیصد اضافہ ہے۔

موصول ہونے والی ترسیلات زر کا بیشتر حصہ سعودی عرب سے آیا، جس کی مالیت 913.9 ملین ڈالر تھی، جبکہ متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا بھی اہم ذرائع رہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا اور سمندر پار پاکستانیوں کے ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مسلسل مثبت کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں