ہومتازہ ترینحکومت کا 12 اگست کو ویژن پاکستان 2047 لانچ کرنے کا اعلان

حکومت کا 12 اگست کو ویژن پاکستان 2047 لانچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے 12 اگست کو ویژن پاکستان 2047 لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ٹریلین ڈالر اکانومی کا حصول ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس پروگرام کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ اس ویژن کے تحت ملکی معیشت کی ترقی اور مستحکم معاشی گروتھ کے لئے طویل المدتی منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ویژن پاکستان 2047 میں نوجوان نسل کو معاشی ترقی، خوشحالی اور انوویشن کے مواقع فراہم کرنے کے لئے خصوصی پروگرام شامل کیے جائیں گے۔ حکومت نے وزارت منصوبہ بندی کے اڑان پاکستان پلان کو بھی اس ویژن کے مطابق تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں سے اس ویژن کے لئے اہداف طلب کئے ہیں۔

ویژن پاکستان 2047 کے تحت تمام وزارتوں کو سٹریٹجک اہداف، اصلاحات اور طویل المدتی ترقیاتی ایجنڈا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل ڈویلپمنٹ، اکنامک ٹرانسفارمیشن، ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی سے متعلق اہداف بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

موسمیاتی پائیداری اور گورننس ریفارمز جیسے اہم شعبوں کے اہداف کو بھی ویژن پاکستان 2047 میں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں