ہومتازہ ترینامریکی فوجی ایران آئے تو زندہ نہیں چھوڑیں گے، ایرانی جنرل

امریکی فوجی ایران آئے تو زندہ نہیں چھوڑیں گے، ایرانی جنرل

تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہانشاہی نے امریکہ کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی امریکی فوجی نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو اسے زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل علی جہانشاہی نے مزید کہا کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی زمینی افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ملک کی سرحدوں پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں