ہومتازہ ترینباغ آزاد کشمیر میں پولنگ سے پہلے گن پوائنٹ پر بیلٹ پیپرز...

باغ آزاد کشمیر میں پولنگ سے پہلے گن پوائنٹ پر بیلٹ پیپرز چھین لیے گئے

باغ (لارڈ میڈیا) : باغ آزاد کشمیر کے بنی منہاساں پولنگ اسٹیشن پر پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی مسلح افراد نے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر بیلٹ پیپرز چھین لیے۔ پریذائڈنگ آفیسر نے بتایا ہے کہ پولنگ کے آغاز سے پہلے ہی یہ کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بنی منہاساں پولنگ اسٹیشن مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق احمد منہاس کا آبائی پولنگ اسٹیشن ہے۔

اس واقعے کے باعث پولنگ کے عمل اور انتخابی سامان کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ مزید تفصیلات اور بیلٹ پیپرز کی تعداد کے حوالے سے معلومات کا انتظار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں