ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں معذور ملازمین کا کنوینس الاؤنس اور پنشن میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں معذور ملازمین کا کنوینس الاؤنس اور پنشن میں اضافہ

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا کے محکمہ بلدیات نے معذور سرکاری ملازمین کے خصوصی کنوینس الاؤنس اور لوکل کونسل بورڈ کے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معذور سرکاری ملازمین کا خصوصی کنوینس الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے اور اس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

الاؤنس میں اضافے کا فائدہ لوکل کونسل بورڈ کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ لوکل گورننس اسکول، کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے اہل معذور ملازمین کو بھی ہوگا۔

محکمہ بلدیات کے مطابق خصوصی کنوینس الاؤنس فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ شرائط و ضوابط کے تحت ادا کیا جائے گا۔ الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ لوکل کونسل بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

نیز، لوکل کونسل بورڈ کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں بھی 7 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے سے لوکل کونسل بورڈ کے علاوہ لوکل گورننس اسکول، کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور خیبرپختونخوا کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے پنشنرز بھی مستفید ہوں گے۔

حکام کے مطابق الاؤنس اور پنشن میں اضافے کا مقصد موجودہ معاشی حالات میں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو اضافی مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں