مونٹریال: جاپان کی نامور ٹینس سٹار اورچار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن نائومی اوساکا اور وائلڈ کارڈ پرانٹری حاصل کرنے والی میزبان ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں جاپان کی نامور ٹینس سٹار اورچار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن 27 سالہ نائومی اوساکانے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کی 22 سالہ ٹینس سٹار کلارااٹاسن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں6-2اور 7-6(9-7)سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں ان کا مقابلہ وائلڈ کارڈ پرانٹری حاصل کرنے والی میزبان ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو سے ہوگا۔
وائلڈ کارڈ پرانٹری حاصل کرنے والی کینیڈین ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریبا کینا کو 6-1، 7-5 اور 7-6(7-4)سے اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میزبان ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو نے اس سے قبل چوتھے رائونڈ میں امریکی ٹاپ سیڈڈ کوکوگف کو بھی اپ سیٹ شکست سے دوچار کیاتھا۔