بیجنگ(شِنہوا) سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ہونے والےایک بیان کے مطابق، چین نے ملک میں "پالو آلٹو نیٹ ورکس” کی فروخت ہونے والی مصنوعات کا جائزہ شروع کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اہم معلوماتی بنیادی ڈھانچے کے محفوظ اور مستحکم آپریشن کو یقینی بنانا، سائبر سکیورٹی خطرات کی روک تھام کرنا اور قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ جائزہ چین کے قومی سلامتی قانون اور سائبر سکیورٹی قانون کے مطابق کیا جا رہا ہے۔


