ہومتازہ ترینکینیڈا میں نمائش کے دوران چین کے دیہی علاقوں میں مطالعے کے...

کینیڈا میں نمائش کے دوران چین کے دیہی علاقوں میں مطالعے کے فروغ کی کوششیں اجاگر

اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں”نوجوان قارئین کو سننا: دیہی چین کی آوازیں” کے عنوان سے ایک نمائش شروع ہوگئی ہے جس نے دنیا بھر سے آنے والے شرکاء کو دیہی چین کے نوجوانوں کی زندگیوں پر ادب اور فنون کے انقلابی اثرات کی ایک روشن جھلک دکھائی۔

تصاویر، ویڈیوز اور معاصر چینی تصویری کتابوں کے منتخب مجموعے سمیت اصل مطبوعات کے ذریعے اس نمائش میں دیہی علاقوں میں مطالعے کے فروغ اور عوامی ثقافتی خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے حوالے سے چین کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔

نمائش میں کتابوں کے تبادلےکے ایک پروگرام کو بھی پیش کیا گیا، جس کے تحت اپریل 2025 میں آغاز کے بعد سے چین کے 20 صوبوں میں 80 ہزار سے زائد دیہی بچوں کو کتابیں فراہم کی جا چکی ہیں، تاکہ ان کی مطالعے کی خواہشات پوری کی جا سکیں۔ نمائش میں دیہی بچوں کی جانب سے ہاتھ سے لکھے گئے تقریباً 100 خواہشات پر مبنی کارڈز بھی آویزاں کیے گئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل بورڈ آن بکس فار ینگ پیپل (آئی بی بی وائی) کی صدر بصارت کاظم نے چینی فن سے اپنی ابتدائی وابستگی اور بصری کہانی سنانے کے فن کی عالمگیر طاقت پر روشنی ڈالی۔

کاظم نے کہا، "تصویروں کی اپنی ایک زبان ہوتی ہے۔ وہ پاسپورٹ کے بغیر سرحدیں عبور کر لیتی ہیں اور ذہن سے پہلے دل سے بات کرتی ہیں۔ ایسے دور میں، جہاں دنیا اکثر بہت بلند آواز میں بولتی ہے، یہ ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ بعض اوقات نرم ترین آوازیں ہی سب سے زیادہ دیر تک دل و دماغ میں باقی رہتی ہیں۔”

اس موقع پر 2026 کے ہانس کرسچین اینڈرسن ایوارڈ جیتنےوالی چینی مصورہ کائی گاؤ کی کہانی بھی پیش کی گئی۔ کائی گاؤ نے بتایا کہ چین کے وسطی صوبے ہونان کے ایک گاؤں میں تدریس کے تجربے نے ان کے فنی وژن کو تشکیل دیا اور بچوں میں مطالعے کے فروغ کے لیے ان کے تاحیات عزم کو مزید مضبوط کیا۔

کائی گاؤ نے کہا، "فن اسی وقت گرم جوش اور طاقتور بنتا ہے جب اس کی جڑیں حقیقی زندگی میں گہری ہوں۔ دیہی علاقوں میں مطالعہ انسان کو فطرت اور بچپن کی معصومیت سے جوڑتا ہے۔”

یہ نمائش آئی بی بی وائی کی 40ویں عالمی کانگریس کی سرکاری تقریبات کا حصہ ہے، جس کا اہتمام چین کی نیشنل پریس اینڈ پبلیکیشن ایڈمنسٹریشن اور چائنیز بورڈ آن بکس فار ینگ پیپل نے مشترکہ طور پرکیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں