ہومتازہ ترینارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع...

ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کی خدمات حاصل کی ہیں۔

اس موقع پر بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا ہے کہ ارشد محب وطن پاکستانی ہیں اور انہیں عدالتی آرڈر پر شناختی کارڈ مل چکا ہے، اب پاسپورٹ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے امید ظاہر کی کہ جیسے عدلیہ نے شناختی کارڈ کے حوالے سے انصاف دیا، ویسے ہی پاسپورٹ کے مقدمے میں بھی کامیابی ملے گی۔

درخواست میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں