ہومتازہ ترینانگلینڈ کا پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے...

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا): انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

جو روٹ 2022 کے بعد پہلی مرتبہ مستقل طور پر ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی قیادت کریں گے اور ہیڈنگلے میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر قیادت کا آغاز کریں گے۔

ڈین لارنس، اولی پوپ، برائیڈن کارس اور سیم کک کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جیکب بیتھل دائیں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اسکواڈ میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کاکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیوگے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، جیمی سمتھ اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں