ہومتازہ ترینسنی دیول کا بھارت اور پاکستان کو خاندانی رشتے سے تشبیہ

سنی دیول کا بھارت اور پاکستان کو خاندانی رشتے سے تشبیہ

ممبئی (لارڈ میڈیا) بالی وڈ اداکار سنی دیول نے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے تاریخی و ثقافتی رشتے کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت میری ماں ہے تو پاکستان میری ماں کی بہن ہے۔ سنی دیول اپنی نئی فلم بٹوارا (1947) کی تشہیر میں مصروف ہیں جو تقسیم ہند کے واقعات پر مبنی ہے۔ یہ فلم 14 اگست 2026 کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی کے سوال پر سنی دیول نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ بھارت میں ہوئی ہے اور پاکستان میں نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کے مطابق بھارت اور پاکستان کا رشتہ خاندانی نوعیت کا ہے۔

سنی دیول کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صارفین نے ان کے مؤقف کو متوازن قرار دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں