ہومتازہ ترینتھائی لینڈ میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی...

تھائی لینڈ میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک

تھائی لینڈ (لارڈ میڈیا) فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک ہوگیا۔ جنوبی تھائی لینڈ کے علاقے سنگائی گولوک کے سینٹیپ اسٹیڈیم میں ‘گولوک ایف اے کپ’ کے تحت تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا، جب آسمانی بجلی گرنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔

فٹبال میچ کے دوران بجلی گرنے سے تھائی لینڈ ٹیم کا 24 سالہ کھلاڑی سفوان آوے شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق سفوان آوے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جبکہ اس حادثے میں 12 کھلاڑی زخمی بھی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں آسمانی بجلی کو گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں