ہومتازہ ترینجیسے جیسے اے آئی ٹیکنالوجی اسمارٹ ہوتی جائے گی اسے کنٹرول کرنا...

جیسے جیسے اے آئی ٹیکنالوجی اسمارٹ ہوتی جائے گی اسے کنٹرول کرنا مشکل ہوتا جائے گا، جیفری ہنٹن

ٹورنٹو (لارڈ میڈیا): کمپیوٹر سائنسدان جیفری ہنٹن، جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے گاڈ فادر کہلاتے ہیں، نے خبردار کیا ہے کہ جیسے جیسے اے آئی ٹیکنالوجی اسمارٹ ہوتی جائے گی، انسانیت کے لیے اسے کنٹرول کرنا مشکل ہوتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اے آئی ایجنٹس کی جانب سے حقیقی دنیا کی کمپنیوں کی ہیکنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

جیفری ہنٹن نے ایک کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ سسٹم مزید اسمارٹ ہوں گے، تو ہم مزید پیچیدہ واقعات دیکھیں گے اور ان کی کنٹرول سے باہر نکلنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ اے آئی ماڈلز پر انحصار یا اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

ہنٹن نے مزید کہا کہ اوپن اے آئی، انتھروپک اور میٹا کے اے آئی ماڈلز نے کنٹرول ماحول سے باہر نکل کر دیگر کمپنیوں کے سسٹمز کو ہیک کیا۔ انہوں نے ان واقعات کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اے آئی ہیکنگ کا آغاز ہے اور مستقبل میں مزید سائبر اٹیکس کا امکان ہے۔

جیفری ہنٹن نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے خطرات پر بات کرنا ضروری ہے اور اس کی پیشرفت کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے۔ ان کے مطابق، اگرچہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے چیلنج بن سکتی ہے، مگر اس سے طبی شعبے میں حیرت انگیز اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں