کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 8 زخمی سمیت 12 ڈاکو گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس نے مقابلوں میں اسلحہ، موبائل فونز، کیش رقم اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔
سائٹ سپرہائی وے پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نیو سبزی منڈی کے عقب میں فقیرا گوٹھ سے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خمیسہ گوٹھ جی23 بس اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی ڈاکو کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
میمن گوٹھ پولیس نے مائی نیانی مزار کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار کئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
درخشاں پولیس نے سی ویو بخاری روڈ کے عقب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ زخمی ڈاکو کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر 16 بی ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
گلشن معمار پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار کئے۔ زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔


