ہومتازہ ترینراولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...

راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں کامیابی کا تناسب مجموعی طور پر 61.31 فیصد رہا۔ مرکزی تقریب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں ایم این اے ملک ابرار احمد مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود سمیت بورڈ افسران، نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ شریک ہوئے۔ محمد منان احتشام نے 1191 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، ان کا تعلق العامر فاؤنڈیشن سیکنڈری اسکول فار بوائز دولتالہ گوجر خان سے ہے۔

زونیرہ طاہر نے 1180 نمبر لے کر دوسری اور محمد فصیح عبداللہ نے 1178 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحان میں 1لاکھ 20 ہزار 411 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 70.18 فیصد جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 51.99 فیصد رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں