ہومتازہ ترینپیٹرول 4 روپے 45 پیسے مہنگا، ڈیزل 2 روپے سستا

پیٹرول 4 روپے 45 پیسے مہنگا، ڈیزل 2 روپے سستا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 6 اگست کے لئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی محکمہ توانائی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اوگرا ذرائع کے مطابق 5 اگست کے لئے پیٹرول 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں