تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران فلسطینی رہنماؤں کے اقدامات اور فیصلوں کی حمایت کرے گا۔
ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر ایک انٹرویو میں بتایا کہ ملک کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطہ کرنا فی الحال مشکل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ حماس نے مصر، قطر اور ترکی کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا جبکہ حماس کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی فورسز کے پیچھے ہٹنے تک ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غزہ پر منصوبے کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔


