ہوماہم ترینپاکستان اور صومالیہ کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور صومالیہ کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) صومالیہ کے وزیر دفاع احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کے نیول اور ایئر چیف سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، صومالی وزیر دفاع نے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جہاں علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

ایئر ہیڈکوارٹرز میں صومالی وزیر دفاع نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ دفاعی تعاون اور پیشہ ورانہ اشتراک پر گفتگو ہوئی۔

ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت اور تربیتی نظام پر روشنی ڈالی اور صومالی فضائیہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

صومالی وزیر دفاع نے پاک بحریہ اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی تعریف کی اور علاقائی بحری سلامتی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں