اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی عدم پیشی کے باعث نا اہلی ریفرنس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔منگل کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے عمر ایوب کیخلاف نا اہلی ریفرنس پر سماعت کی، تاہم اپوزیشن لیڈر پیش نہ ہوئے۔
جونیئر وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وکیل پشاور ہائیکورٹ میں ہیں، اس لئے پیش نہیں ہوئے، اگلی تاریخ دے دی جائے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ انہیں اگلی تاریخ دے دیں۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے عمر ایوب نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔