ہاربن (شِنہوا) چین کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں تاہم چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کا دارالحکومت ہاربن سیاحوں کو ایک تازگی بخش ماحول فراہم کر رہا ہے جہاں آئس اور اسنو کی مشہور سیاحت کی وجہ سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔
اگرچہ اب روایتی طور پر آئس اور اسنو کا موسم نہیں ہے تاہم ہاربن آئس اینڈ اسنو ورلڈ پارک ایک مقبول مقام بنا ہوا ہے، اس کا اندرونی پویلین مائنس 10 ڈگری سیلسیس پر برقرار رکھا گیا ہے جو 9 تھیم پر مبنی علاقوں اور 19 پرکشش مقامات پر مشتمل ہے، یہ شہری ثقافت، فنکارانہ تخلیقی صلاحیتوں اور برف پر مبنی اختراعات کا امتزاج ہیں۔
سیاح برف کے مجسموں کی نمائش، ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ پر مبنی نمائشیں اور یورپی طرز کی گلیوں کی سیر کر سکتے ہیں۔ مصنوعی برفباری، ایک بڑی سلائیڈ اور فگر اسکیٹنگ کے مظاہرے اس بھرپور تجربے کو مزید دلکش بناتے ہیں۔
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح لی نے کہا کہ ہاربن کے لوگوں نے گرمیوں کو سردیوں میں بدل دیا ہے، یہ حیرت انگیز اور خوبصورت ہے، مجھے اپنے دوستوں کو بتانا پڑے گا کہ ہاربن دیکھنے کے قابل ہے۔
ہاربن کے میونسپل بیورو آف کلچر، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سیاحت کے مطابق اس سال جنوری سے جون تک ہاربن میں 8 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی اور 137.58 ارب یوآن (تقریباً 19.27 ارب امریکی ڈالر) کی سیاحتی آمدن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 17.8 فیصد اور 14 فیصد زائد ہے۔
بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی ژومن نے کہا کہ جب سے ہاربن کی آئس اور سنو سیاحت مشہور ہوئی ہے، آئس اور سنو معیشت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تیزی نے سہولیات کی تعمیر، دیکھ بھال، سیاحتی خدمات اور کیٹرنگ میں ملازمتیں پیدا کی ہیں جس سے کھپت میں اضافہ ہوا ہے اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link