کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ثانیہ نے روایتی سرخ عروسی لباس میں ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس پر مداحوں نے ان کی نئی شروعات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔
ثانیہ اشفاق نے ماضی میں عماد وسیم سے طلاق کے بعد مشکلات کا سامنا کرنے اور دیگر مسائل پر کھل کر بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے دوران انہیں بے وفائی اور جائیداد کے معاملات پر دباؤ جیسی مشکلات کا سامنا رہا۔
انہوں نے ایک اور ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سابق شوہر نے انہیں بچے کا اسقاط حمل کرانے پر مجبور کیا تھا۔ تاہم، ان الزامات پر عماد وسیم کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
ثانیہ کی حالیہ ویڈیو میں وہ اپنے ساتھ موجود شخص سے پوچھتی ہیں، "میں کیسی لگ رہی ہوں؟” جس پر جواب آتا ہے، "میری دلہن لگ رہی ہو۔” ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، "زندگی کے نئے باب کا آغاز، الحمدللہ۔”
سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف انداز میں ردعمل دیا، کچھ نے انہیں مبارکباد دی اور کچھ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعض صارفین کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو ان کے ماڈلنگ کیریئر کے نئے مرحلے کی طرف اشارہ ہو سکتی ہے۔
ثانیہ اشفاق نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ واقعی شادی سے متعلق اعلان ہے یا کسی نئے پیشہ ورانہ منصوبے کا حصہ ہے۔


