نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں قیدیوں کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس(آج) منگل کو ہو گا ،خصوصی ہنگامی اجلاس میں غزہ میں قیدیوں کی بگڑتی انسانی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ غزہ کی پٹی کے لوگ قحط کے خطرے سے دوچار ہیں اور اسرائیلی قیدیوں کی حالت پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
اس سے قبل غزہ سے جاری کی گئی دو اسرائیلی قیدیوں کی وڈیوز سے اسرائیل کو دھچکا پہنچا تھا، جن میں ان قیدیوں کا لاغر ہونا نمایاں تھا۔