پیر, اگست 4, 2025
ہومLatestٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2025 اختتام پذیر، فرانس کی پولین...

ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2025 اختتام پذیر، فرانس کی پولین فیرینڈ پریووٹ فاتح

پیرس: فرانس کی سائیکلسٹ پولین فیرینڈ پریووٹ نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2025جیت لی۔33 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ پولین فیرینڈپریووٹ 36 سال بعدٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس جیتنے والی دوسری خاتون فرانسیسی سائیکلسٹ بن گئی ہیں۔

نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ پولینڈ کی سائیکل سوار کتارزینا نیویاڈوما تیسرے نمبر پر رہی ۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی اس ریس کے نویں اور آخری مرحلے میں فرانس کی سائیکلسٹ پولین فیرینڈ پریووٹ فاتح رہی تاہم مجموعی برتری کی بنیاد پر ریس کا ٹائٹل بھی انہوں نے اپنے نام کیا۔

33 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ پولین فیرینڈپریووٹ نے کہا ہے کہ وہ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2025کا ایڈیشن جیتنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریس کے تمام 9 مراحل سے بہت لطف اندوز ہوئی ۔ فرانسیسی سائیکلسٹ پولین فیرینڈپریووٹ نے ریس میں آٹھویں مرحلے سے یلو جرسی حاصل کی تھی جو ریس کے آخری مرحلے تک برقرار رہی۔

پولین فیرینڈ پریووٹ نے کہا کہ میں اپنے اولمپک ٹائٹل کے بعد کامیابی کے سفر پر واپس آئی ہوں اور میں آئندہ تین سالوں میں ٹور ڈی فرانس جیتنے کی بھرپور کوشش کروں گی۔ ان سے قبل فرانس کی سائیکلسٹ جینی لونگو نے 1989 میں یہ ریس جیتی تھی۔ فرانسیسی سائیکل سوار پولین فیرینڈپریووٹ نے پہلی مرتبہ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!