ہومتازہ ترینایران اور عمان کے درمیان نئے بحری راستے پر مذاکرات کا آغاز...

ایران اور عمان کے درمیان نئے بحری راستے پر مذاکرات کا آغاز ہو گیا

تہران (لارڈ میڈیا) ایران نے عمان کے ساتھ بحری راستوں کے متعلق مذاکرات کا آغاز کیا ہے، جہاں موجودہ جنوبی بحری راستہ کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد مخصوص بحری راہداری پر اتفاق رائے حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیا بحری راستہ باہمی مشاورت کے ذریعے طے کیا جائے گا۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ان مذاکرات کا آبنائے ہرمز کی بندش یا بحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال امریکا کی پابندیوں سے متاثر ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران نے قومی سلامتی کے تحفظات کے باعث جنوبی راستے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تہران اور مسقط کے درمیان مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں اور باہمی مشاورت سے نیا بحری راستہ طے کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں