غزہ: غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 62 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 38 فلسطینی بھی شامل ہیں جو غزہ ہیومنیٹیرین فانڈیشن کے امدادی مراکز کے گردونواح میں گولیوں کا نشانہ بنے۔
غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک غزہ میں بھوک اور غذائی کمی کا شکار ہو کر 169 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں 93 بچے بھی شامل ہیں۔