ہوماہم ترینمظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں میں پولنگ اتوار کو ہوگی

مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں میں پولنگ اتوار کو ہوگی

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم ختم ہوچکی ہے۔ مظفر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع مظفرآباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی کے 9 حلقوں میں اتوار کو پولنگ ہوگی۔ مظفرآباد ڈویژن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 621 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 955 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 666 ہے۔

مظفرآباد ڈویژن میں ایک ہزار 483 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے بھی 2 اگست کو پولنگ ہوگی۔ جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اور کسی کی ہدایت یا ڈکٹیشن پر کام نہیں کرتا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا مشکل ترین انتخاب ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو راولا کوٹ کے انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں