ہوماہم ترینبیلاروسی وفد کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات

بیلاروسی وفد کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بیلاروس کے وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور بالخصوص دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ان کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور طویل المدتی اور ہمہ جہت تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے مزید بتایا کہ بیلاروس کے وفد نے علاقائی بحری سلامتی کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں