ہومتازہ ترینصدر مملکت نے جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے...

صدر مملکت نے جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : صدر مملکت نے جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعزاز انہیں قومی دفاع، اسٹریٹجک صلاحیتوں کے استحکام اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

نشانِ امتیاز (ملٹری) پاکستان کا اعلیٰ عسکری اعزاز ہے جو مسلح افواج کے افسران کو نمایاں اور غیر معمولی خدمات پر عطا کیا جاتا ہے۔ یاد رہے، گذشتہ ہفتے ہی جنرل سید عامر رضا نے ملک کے پہلے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

اس موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل 24 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں