ہومتازہ ترینحماس اور فلسطینی دھڑوں کا غزہ کو اسلحہ سے پاک کرنے کے...

حماس اور فلسطینی دھڑوں کا غزہ کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لائحہ عمل پر اتفاق

قاہرہ/واشنگٹن (شِنہوا) حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے جس میں ان کے ہتھیاروں کا اندراج اور ذخیرہ کرنے کا ایک تدریجی طریقہ کار بھی شامل ہے۔

مصر کے سرکاری ٹی وی نے باخبر ذریعے کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کے امور چلانے والی قومی کمیٹی ہتھیاروں کی فہرست کی تیاری اور انہیں ذخیرہ کرنے کے بتدریج اور مسلسل عمل کی نگرانی اور نفاذ کرے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہتھیاروں کی فہرست تیار کرنے کا آغاز کمیٹی کی غزہ میں آمد اور انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس کی تعیناتی سے مشروط ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے میں کمیٹی کی غزہ آمد، بین الاقوامی افواج کی تعیناتی اور علاقے میں ابتدائی بحالی کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

نشریاتی ادارے نے مزید بتایا کہ حماس اور فلسطینی دھڑوں نے ثالثوں کو منصوبے کی منظوری سے آگاه کر دیا ہے جبکہ تمام فریقوں کی جانب سے اس معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرنے کے لئے جلد ثالثوں کا ایک اجلاس قاہرہ میں ہو گا۔

اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بورڈ آف پیس نے حماس اور غزہ کے تمام دیگر مسلح گروہوں کو مکمل غیر مسلح کرنے پر ایک تاریخی معاہدہ کر لیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے پر منظم مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک بار غیر مسلح کرنے کا عمل مکمل ہو جائے تو اسرائیلی افواج واپس چلی جائیں گی اور انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس غزہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ایک نئی فلسطینی پولیس فورس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تازہ ترین پیش رفت قاہرہ میں حماس کے وفد، دیگر فلسطینی دھڑوں کے نمائندوں اور مصر، قطر و ترکیہ کے ثالثوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران سامنے آئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں