ہومتازہ ترینچین کے شہر چھونگ چھنگ میں پہاڑ گرنے سے ہلاکتوں کی...

چین کے شہر چھونگ چھنگ میں پہاڑ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 51 ہو گئی، 10 تا حال لاپتہ

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں پہاڑ گرنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

امدادی کارکنوں کے مطابق 1100 سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچائے گئے 10 افراد میں سے 3 کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

بارش کے باعث ہونے والا یہ واقعہ 17 جولائی کو صبح 9 بج کر 8 منٹ پر پینگ شوئی میاؤ اور توجیا خود مختار کاؤنٹی کے ذیلی ضلع ہان جیا میں دریائے وو جیانگ کے کنارے پیش آیا تھا جس میں 10 سے زائد رہائشی عمارتیں ملبے تلے دب گئی تھیں۔

حادثے کے مقام پر تلاش کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ پانی کے اندر تلاش اور دریا کی صفائی کی جا رہی ہے۔ ٹریفک اور معمولات زندگی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں