تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے ال ازرق ایئربیس پر حملے میں تین امریکی ایف-35 جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس فورس کے فائٹرز نے بیس پر امریکی طیاروں پر بیلسٹک میزائل داغے، جس کے نتیجے میں طیارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ دیگر تین طیارے بھی نقصان پہنچا۔
پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ کویت کے علی ال سلیم ایئربیس پر بھی حملہ کیا گیا جس میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق، اس حملے میں دو ڈرون ہینگرز اور ایک ایئرکرافٹ فیول ٹینک بھی تباہ ہوا۔
اس واقعہ کے بعد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جسیم محمد البداوی نے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہیں اور جی سی سی ممالک کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


