کراچی: محکمہ جیل سندھ نے 6 ہزار افسران واہلکارو ں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کریا۔ جاری دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک ہزار اہلکاروں ،دوسرے مرحلے میں پانچ ہزار اہلکاروں و افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔
جیل حکام کے مطابق اس وقت سندھ کے جیلوں میں ساڑھے 25ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں ، قانون کے مطابق تیرہ ہزار قیدیوں پر چار ہزار نفری مقررکی جاتی ہے۔حکام کے مطابق جیلوں میں کمیونیکیشن کیلئے جدید وائرلیس سسٹم، سی سی ٹی وی اور کمانڈ اینڈکنٹرول روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، قیدیوں کی باڈی سرچ کیلئے اسکینر اور ملاقاتیوں کے بیٹھنے کیلئے مکمل سہولیات سے آراستہ اے سی ہال قائم بھی قائم کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق محکمہ جیل میں ٹرانسپورٹ بحران ختم کرنے کیلئے80پولیس موبائلز اور چالیس ایمبولینسز خریدی جائینگی جبکہ قیدیوں کیلئے آئی ٹی پروگرام اور جیل انڈسٹری بھی بحال کرنے کیلئے تجاویز بھی زیر غور ہیں۔
حکام کے مطابق ملیر اور حیدرآباد کے جیلوں سے رش کم کرنے کیلئے لانڈھی ایکسٹینشن جیل قائم کی گئی ہے ،ٹھٹھہ جیل کا آئندہ ماہ افتتاح ہوگا، ٹھٹھہ اور ملیر ایکسٹینشن جیل ایک، ایک ہزار قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا۔