فیصل آباد (لارڈ میڈیا): فیصل آباد کے علاقے تلیانوالہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں اور ایک بیٹا شدید زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سالہ سبحان اور چھ ماہ کا رضوان شامل ہیں۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں چھ سالہ احمد اور ان کی والدہ رضوانہ شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بھائی جاں بحق