ہومUncategorizedسعودی عرب نے پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب نے پاکستان میں ڈاکٹر راجع تامی البگامی کو نیا سفیر مقرر کر دیا ہے۔ وہ جلد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ڈاکٹر راجع 2024 میں میجر جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے اور سعودی وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ڈاکٹر راجع نے 2015 میں برونیل یونیورسٹی، لندن سے ایچ آر ایم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ موجودہ سفیر نواف المالکی تقریبا ایک ماہ مزید اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں