ہومUncategorizedاسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے دوران نوجوان جان...

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے دوران نوجوان جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے دوران 24 سالہ نوجوان اسحاق دوڑ کے وقت جان کی بازی ہار گیا۔ بھرتی کے لیے F-9 اور پولیس لائنز پر فزیکل ٹیسٹ جاری تھے جب اسحاق اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر سینئر افسران بھرتی عمل کی نگرانی کر رہے تھے۔ سکیورٹی اور انتظامی انتظامات کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا تھا۔

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر اور ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے ٹیسٹ مراکز کا جائزہ لیا اور تمام مراحل کو منظم انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق کو پولیس لائنز کی ایمبولینس کے ذریعے پمز ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں