اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ علماء و مشائخ کانفرنس کے اعلامیے میں انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
مولانا اشرفی نے کہا کہ وطن کا دفاع کرنے والوں اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں اور ہم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیغامِ پاکستان کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
مولانا اشرفی نے بتایا کہ حالیہ ٹی وی واقعات پر ملکی ادارے حرکت میں آئے اور کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آٹھ ہزار علماء شہید ہو چکے ہیں اور مدارس کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے امن کی خاطر جہاں جانا پڑا جائیں گے، تمام اکابرین امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ مولانا اشرفی نے کہا کہ ہم ہر جگہ امن و امان کی خاطر جانے کے لیے تیار ہیں۔


