ہفتہ, اگست 2, 2025
ہومLatestتاریخ کا بدترین دور جاری،لوگوں کو بیگناہ سزائیں دی گئیں،فیصلوں کیخلاف عدالت...

تاریخ کا بدترین دور جاری،لوگوں کو بیگناہ سزائیں دی گئیں،فیصلوں کیخلاف عدالت جائینگے،سلمان اکرم راجہ

پشاور: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تاریخ کا بدترین دور جاری ہے، لوگوں کو بیگناہ سزائیں دی گئیں، فیصلوںکیخلا ف عدالت جائینگے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے عبدالطیف چترالی کے حلقے پر ضمنی الیکشن روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں،ہمارے لوگوں کو بے گناہ سزائے دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ہمارے دوستوں کو نااہل کیا گیا اور سازشوں کے تحت ہمارے خلاف گواہیاں دی گئیں، گواہی نہ دینے والوں کے ساتھ بہت برا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں کیخلاف عدالت جائیں گے، میرے خلاف 9مقدمے میری غیرموجودگی میں دائر کیے گئے، 5اگست کو پرامن احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کیساتھ ہر طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!