راولپنڈی: اداکارہ صبا قمرصحتیاب،ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔اداکارہ شوٹنگ کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئیں، جس پر انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے آئی سی یو میںمنتقل کیا گیا۔اداکارہ کو دل سے متعلق تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے کئی طبی اقدامات کیے، جن میں اینجیوگرافی بھی شامل ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال پہنچنے پر ان کی حالت نازک تھی اور اگر بروقت طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا بھی ہو سکتی تھی، تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہو چکی ہے اور مزید بہتری آ رہی ہے۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں اور شدید ذہنی دبا اور تھکن کا شکار تھیں، ڈاکٹروں نے ان کی خراب صحت کی وجہ نیند کی کمی اور کام کے دبا کو قرار دیا ہے۔ ان کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں کئی ہفتے آرام کرنے اور جسمانی مشقت سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مکمل صحت یابی ممکن ہو سکے۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی تیمارداری کرنے والوں اور ٹیم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور تمام مداحوں کا محبت اور نیک تمناں پر شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ وہ ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے لیے دعا کی اور وہ اب خود کو کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں۔