ہومUncategorizedایف بی آر کا چھوٹے تاجروں کے لئے خصوصی ٹیکس اسکیم کا...

ایف بی آر کا چھوٹے تاجروں کے لئے خصوصی ٹیکس اسکیم کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اسکیم صرف سال 2026 کے لیے نافذ العمل ہو گی جس کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے دکاندار اپنے مجموعی کاروبار پر ایک فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔ اس کا مقصد ٹیکس نظام کو آسان بنا کر زیادہ سے زیادہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کراتے وقت کم از کم 25 ہزار روپے نقد ٹیکس جمع کرانا لازمی ہوگا۔ پہلے سے کٹے ہوئے ودہولڈنگ ٹیکس کو قابل ادائیگی ٹیکس میں ایڈجسٹ کیا جا سکے گا مگر اضافی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر نے رجسٹریشن کے عمل کو بھی آسان بنا دیا ہے۔ اہل دکاندار آئی آر آئی ایس (IRIS) پورٹل، موبائل ایپ یا قریبی ٹیکس دفتر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ اسکیم میں شامل دکانداروں کو معمول کے آڈٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے تاہم غیر معمولی لین دین کی صورت میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ وقت پر ریٹرن جمع نہ کرانے یا اسکیم کا انتخاب نہ کرنے پر 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ رجسٹر ہونے والے دکانداروں کو کیو آر کوڈ پر مشتمل گرین پلیٹ جاری کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں