ہومUncategorizedہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے، مریم نواز

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے، مریم نواز

لاہور (لارڈ میڈیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر قوم کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور مفت علاج کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ موبائل ہسپتالوں میں سکریننگ پروگرام سے عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولت مل رہی ہے اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا مفت تشخیص اور علاج بغیر کسی مالی بوجھ کے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری سرنجز کی تیاری اور دوبارہ استعمال پر سخت پابندی عائد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کر کے حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہیپاٹائٹس کی بروقت سکریننگ کروا کر جان بچائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، عوام اور حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ آئیے سب مل کر صحت مند پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں