واشنگٹن (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی، ایران سے متعلق امور اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔
بنیامین نیتن یاہو پیر کے روز واشنگٹن پہنچے ہیں اور ان کا یہ دورہ امریکی صدر کے ساتھ مشاورت کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، ایران کی حالیہ پیش رفت، سیکیورٹی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال ایجنڈے میں شامل ہوں گی۔
امریکی اور اسرائیلی حکام نے ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق ایران سے متعلق مشترکہ حکمت عملی اور خطے میں استحکام کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق نیتن یاہو کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی خدشات اور سفارتی سرگرمیاں عالمی توجہ کا مرکز ہیں۔


