ہومUncategorizedسہیل آفریدی نے عمران خان رہائی فورس کے وجود کی تردید کر...

سہیل آفریدی نے عمران خان رہائی فورس کے وجود کی تردید کر دی

پشاور (لارڈ میڈیا) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی فورس کے وجود کی تردید کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت میں جواب جمع کرایا ہے۔ سہیل آفریدی نے عدالت میں 8 صفحات پر مشتمل جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اصل مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی امن تحریک ہے جو پُرامن، غیر مسلح اور رضاکارانہ نوعیت کی ہے۔

سہیل آفریدی نے عدالت میں مزید کہا کہ آئینی درخواست سیاسی مقاصد پر مبنی، قبل از وقت، فرضی اور ناقابلِ سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے عدالت سے درخواست کی کہ آئینی درخواست کو ابتدائی مرحلے میں خارج کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی امن تحریک کو آئینی و قانونی قرار دیا جائے۔ آئینی عدالت نے اس درخواست کی سماعت 29 جولائی کو مقرر کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں