ابوظبی (لارڈ میڈیا): متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے پر مساجد کے جلانے اور فلسطینیوں پر حملوں کے واقعات پر اسرائیل کے خلاف سخت مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
اماراتی حکومت نے نیتن یاہو حکومت کو ان واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد پر حملے مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی اور اشتعال انگیزی کی مثال ہیں۔
عرب امارات نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ مجرموں کے خلاف کارروائی نہ کرنا ان کی حمایت تصور ہوگا، جبکہ مغربی کنارے کے واقعات نفرت، نسل پرستی اور عدم استحکام کو مزید ہوا دیتے ہیں۔


