پشاور (لارڈ میڈیا): پشاور ہائی کورٹ نے قائداعظم نامی شہری کو شناختی کارڈ بلاک ہونے کے معاملے پر نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان نے شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ایک تاجر ہیں اور ان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ اس پر ڈائریکٹر لیگل نادرا نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ہونے کی وجہ سے بلاک کیا گیا ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ میں پیشی کا حکم جاری کیا تاکہ وہ اپنی شناخت کی وضاحت کر سکیں۔


