ہومتازہ ترینماہرہ خان کی غزہ فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت، سوشل میڈیا پر...

ماہرہ خان کی غزہ فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

لندن (لارڈ میڈیا) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو غزہ کے متاثرین کے لیے لندن میں فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ تقریب میں ماہرہ خان نے پاکستانی ڈیزائنر ثانیہ مسکاتیا کا لباس پہنا اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

تقریب کی ویڈیوز سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو سراہا مگر ماضی میں اسرائیلی برانڈز سے وابستگی پر سوالات اٹھائے۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ماہرہ خان ایک طرف فلسطین کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں اور دوسری جانب اسرائیلی برانڈز کی تشہیر کر رہی ہیں۔

تنقید صرف برانڈز تک محدود نہیں رہی، بعض صارفین نے تقریب کی ویڈیوز پر کہا کہ یہ غزہ کے فائدے کے بجائے ماہرہ خان کی شخصیت اور کیریئر کو نمایاں کر رہا تھا۔

کچھ صارفین نے تقریب کے دوران اداکارہ کے رقص اور ان کے آنے والے پراجیکٹس پر بھی اعتراض کیا۔

جہاں کچھ نے تنقید کی، وہیں کئی مداحوں نے ماہرہ خان کی کوششوں کو سراہا اور غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں