ہومتازہ ترینوفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر 916 ارب روپے خرچ کیے

وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر 916 ارب روپے خرچ کیے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر 916 ارب روپے خرچ کیے، جو کہ سالانہ مقرر کردہ ایک ہزار ارب روپے کے ہدف سے 84 ارب روپے کم ہیں۔ دستاویزات کے مطابق، 33 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز نے 611 ارب روپے خرچ کیے جبکہ ارکانِ پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر 59 ارب 43 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

صوبوں اور خصوصی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر 192 ارب 55 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ پانی سے متعلق منصوبوں پر 137 ارب 49 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔ پاور ڈویژن سمیت کارپوریشنز نے 304 ارب 91 کروڑ روپے خرچ کیے، جن میں این ایچ اے کے 182 ارب اور این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے 122 ارب 55 کروڑ روپے شامل ہیں۔

اعلیٰ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 34 ارب 89 کروڑ، وفاقی تعلیم پر 27 ارب اور قومی صحت کے منصوبوں پر 13 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ وزارتِ داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں پر 15 ارب 23 کروڑ، آئی ٹی منصوبوں پر 9 ارب 36 کروڑ، دفاع ڈویژن پر 8 ارب اور پلاننگ ڈویژن نے 19 ارب روپے کے فنڈز استعمال کیے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران وزارتِ مذہبی امور نے کوئی ترقیاتی فنڈ استعمال نہیں کیا جبکہ ہاؤسنگ کے منصوبوں پر 13 ارب 93 کروڑ، انڈسٹریز پر 5 ارب 46 کروڑاور موسمیاتی تبدیلی کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 28 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں