ہومتازہ ترینسندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے سرنج کے دو نمونوں کو غیر معیاری...

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے سرنج کے دو نمونوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے آٹو ڈس ایبل سرنج کے دو نمونوں کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 5 ملی لیٹر اور 3 ملی لیٹر آٹو ڈس ایبل سرنج کے نمونے معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔

رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ سرنجیں میڈیکل ڈیوائس رولز 2017 کے تحت غیر معیاری ہیں اور ان کی تیاری خیبرپختونخوا کی ایک فارما کمپنی نے کی ہے۔

ڈی جی ایس ڈی ٹی ایل عدنان رضوی نے کہا ہے کہ ان سرنجوں میں آٹو ڈس ایبل اور ری یوز فیچر ٹیسٹ ناکام ہوئے ہیں اور ان کا خودکار حفاظتی نظام مؤثر نہیں پایا گیا، جو انجیکشن کے محفوظ استعمال کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

مزید برآں، ٹیسٹ رپورٹس انسپکٹر ڈرگز کراچی ایسٹ اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں