ہومتازہ ترینلاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو گلوبل سپر لیگ سے ریلیز کر...

لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو گلوبل سپر لیگ سے ریلیز کر دیا، شمیم حسین ٹیم میں شامل

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ کے لیے عبداللہ شفیق کو ریلیز کردیا ہے۔ ان کی جگہ بنگلہ دیش کے شمیم حسین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عبداللہ شفیق نے گیانا میں لاہور قلندرز کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیلا، جہاں انہوں نے گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

عبداللہ شفیق اب ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ انہیں انجرڈ عبداللہ فضل کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں