اشدود (لارڈ میڈیا) ایک نایاب 2500 سال پرانا قبرصی سکہ اشدود کے ساحل پر دریافت ہوا ہے، جس کا اعلان اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ نے اتوار کو کیا۔
یہ چاندی کا ملمع شدہ سکہ، جسے "سگلس” کہا جاتا ہے، تقریباً 11 گرام وزنی ہے اور اس پر مینڈھے اور مینڈھے کے سر کی تصاویر کے ساتھ قدیم قبرصی تحریریں موجود ہیں۔
یہ سکہ قبرص کے قدیم شہر سلامیس میں پانچویں صدی قبل مسیح کے دوران تیار کیا گیا تھا، جب جزیرہ فارسی سلطنت کے زیر اثر تھا۔
اسرائیلی ماہرین نے کہا ہے کہ اس دور کے مکمل سکے انتہائی نایاب ہیں اور یہ قبرص اور اسرائیل کے درمیان تجارتی اور بحری روابط پر قیمتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔


